نئے قسم کا کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

 نئے قسم کا کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ سے شروع ہونے والا نئی قسم کا کورونا یورپ میں پھیل گیا،فرانس اوراسپین میں بھی نئے کورونا کے کیسز سامنے آگئے، ادھر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے  کورونا ویکسین لگوالی۔
نئے قسم کا کورونا وائرس برطانیہ سے یورپ کے دیگر ممالک میں پھیلنے لگا۔فرانسیسی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ سے فرانس آنے والے شخص میں نئے کورونا کی تشخیص ہوگئی، متاثرہ شخص کو قرنطینہ کردیا گیا۔

دوسری جانب اسپین کےشہرمیڈرڈ میں بھی نئےکورونا وائرس کے4 کیس رپورٹ ہوئے، چاروں افراد حال ہی میں برطانیہ سےواپس لوٹےتھے، ڈنمارک میں 33 افراد کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہوگئے، ڈنمارک کے اسٹیٹ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے حکام کا کہنا ہےکہ یہ کیسز 14 نومبر سے 14 دسمبر کے درمیان کیے گئے ٹیسٹ سے سامنے آئے،ماہرین کے مطابق کورونا کی نئی قسم پرانے وائرس سے زیادہ خطرناک ہے، برطانیہ میں یہ وائرس 56 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ادھر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکورونا ویکسین لگوالی، انہیں ویکسین انجکشن کے ذریعے لگائی گئی، اسپین میں فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین لگانا شروع کردی گئی، اسپین 12 ہفتوں میں ویکسین کی 45 لاکھ خوراکیں حاصل کرےگا، چلی،کوسٹاریکا اورمیکسیکومیں بھی فائزرویکسین لگانے کا عمل شروع کردیاگیا، جبکہ ارجنٹینا نےسپوتنک فائیوویکسین حاصل کرلی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer