(سٹی 42) پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کی جگہ جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی جوہان بوتھا کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جوہان بوتھا کوہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے وہ پی ایس ایل کے 6 سیزن میں ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔’بوتھا پریمیئرلیگ میں فتح حاصل کرچکے ہیں، وہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپسی پر خوش ہیں۔ اس موقع پر بوتھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ میری کوشش ہوگی کہ اپنے وسیع تجربے کو استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اگلے ٹورنامنٹ میں فتح یاب کروائوں۔یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے چند روز قبل مصباح الحق کو ہیڈکوچ کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔