سٹی42: سال دو ہزار اٹھارہ کے دوران بھی لاہور سمیت صوبہ بھر میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آسکے، قتل، تیزاب گردی اورتشدد سمیت دیگرواقعات میں تین ہزار سے زائد خواتین نشانہ بنیں۔
صنف نازک معاشرے کی روایتی بے حسی کاشکار رہی، پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب بھر میں ایک سونوے خواتین قتل ہوئیں، ایک سواکیاسی کو زیادتی اورانتالیس کو گھریلو تشدد کانشانہ بنایا گیا۔
دفاتر اوردیگر مقامات پر ہراساں کرنے کے چونتیس سو پانچ واقعات رپورٹ ہوئے، متعدد پرتیزاب پھینکا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات میں سماجی وجوہات کی بنا پر اضافہ ہوا ہے۔