ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کفایت شعاری مہم اُڑن چھو، پنجاب حکومت نے بڑا یوٹرن لے لیا

کفایت شعاری مہم اُڑن چھو، پنجاب حکومت نے بڑا یوٹرن لے لیا
کیپشن: City42 - CM Punjab Usman Buzdar, Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کی کفایت شعاری مہم اڑن چھو ہوگئی، پنجاب حکومت نے سادگی کا نعرہ لگا کر کروڑوں کا یو ٹرن لے لیا۔ پنجاب حکومت نے کابینہ اجلاس بہاولپور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کفایت شعاری مہم کی دھجیاں بکھیرنے کی تیاری میں مصروف ہو گئی، پنجاب حکومت نے 29 دسمبر کو کابینہ کا اجلاس بہاولپور منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایک دن کے اجلاس پر کروڑوں روپے خرچ ہونگے۔ وزراء کے آنے جانے اور کھانے پینے پر کروڑوں کا خرچہ آئے گا۔43 رکنی کابینہ کے اراکین کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں لاکھوں روپے کی ادائیگی ہوگی، کابینہ اراکین کے ساتھ افسر شاہی بھی ٹی اے ڈی اے کا لطف اُٹھائے گی۔

سکیورٹی کے نام پر لاکھوں روپے خرچ آئے گا۔ سکیورٹی کے لیے جانے والے اہلکاروں کو خرچا پانی دینا ہوگا۔ رہائش کی مد میں بھی لاکھوں روپے حکومت کو برداشت کرنا پڑیں گے۔ خرچ تو سارے کا سارا پنجاب حکومت ہی کرے گی۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے تو پھر کفایت شعاری کی مہم کیا ہوئی۔

Sughra Afzal

Content Writer