ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اُمید ہے نیوزی لینڈ میں کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے: سرفراز احمد

 اُمید ہے نیوزی لینڈ میں کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے: سرفراز احمد
کیپشن: City42 - Sarfraz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا): قومی کرکٹ ٹیم کل نیوزی لینڈ کے سفر کا آغاز کرے گی۔ کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ٹیم فارم میں ہے اور  ان کی باؤلنگ بہترین ہے، اُمید ہے تمام کھلاڑی نیوزی لیںڈ اچھا پرفارم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لگائے جانے والے دو روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا، جس میں محمد حفیظ اور محمد اظہر نے بھی حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ، بائولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔کیمپ کے اختتام پر قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کی۔ جن کا کہنا تھا کہ تیاری بہت اچھی چل رہی ہے، سارے لڑکے کیمپ میں شامل ہوئے.

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی فارم میں ہیں اور ان کی باولنگ بہترین ہے۔ ٹیم میں ایسے باولر موجود ہیں جو میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کھلاڑی اس سے پہلے بھی نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ احمد شہزاد پراعتماد ہے لیکن بد قسمتی سے وہ ٹی ٹوئنٹی میں پر فارم نہیں کر پائے گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ میں پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کسی امتحان سے کم نہیں ہوں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں