ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصطفیٰ کمال نے طاہر القادری کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

مصطفیٰ کمال نے طاہر القادری کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
کیپشن: City42 - Tahir ul Qadri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ ): پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے پاک سر زمین پارٹی کے قائد مصطفیٰ کمال کو ٹیلی فون کیا اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو ٹیلی فون کیا اور ان سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے مصطفی کمال کو 24 دسمبر کے کامیاب جلسے پر مبارکباد دی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے مصطفی کمال کو 30 دسمبر کو ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی جسے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے قبول کرلیا۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اس کانفرنس میں خود شرکت کریں لیکن اگر وہ کسی مصروفیت کی بنا پر نہ آسکے تو انکی جماعت کی نمائندگی ضرور ہوگی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں