ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون نے خرچہ نہ دینے پر شوہر کو گھر سے نکال دیا

 خاتون نے خرچہ نہ دینے پر شوہر کو گھر سے نکال دیا
کیپشن: City42 - Husband
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق): مردوں کے بعد اب بیویاں بھی انہیں گھروں سے نکالنے لگیں ، گھریلو ناچاقی پر شوہر مشتاق علی خاں کو بیوی نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا، مشتاق علی انصاف کے لیے سیشن کورٹ پہنچ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہڈیارہ کا ایک شخص مشتاق علی خان اپنے دو بچے چارسالہ فیضان اور تین سالہ رمضان کو لے کر پیش ہوا۔ اس نے عدالت میں وکیل کی وساطت سے درخواست دی کہ اس کی بیوی اس پر تشدد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس روز کما کر نہ لائیں تو بھائیوں کی وساطت سے اس پر تشدد کیا جاتا ہے۔ دونوں بچوں سمیت گھر سے نکال دیا جاتا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بچے بیوی کے حوالے کر دیئے جائیں۔ عدالت نے مشتاق علی کے بیان کے بعد بیوی نورین کو طلب کیا۔ دونوں بچے ماں کے حوالے کردیئے۔ نورین نے مشاق علی کے موقف کی تردید کی۔

درخواستگزار کا کہنا تھا کہ میں بچے بیوی کے حوالے کرنا چاہتا ہوں۔

 درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی مجھے انصاف دلوایا جائے۔ جس پر عدالت نے مشتاق کی بیوی نورین کو طلب کر لیا۔