ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے منگل کی شام سوشل میڈیا پر اعلان کیا گیا کہ وہ ایک بیٹے کی ماں بن چکی ہیں۔

اشنا شاہ نے اپنے بیٹے کی چند تصاویر بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جس میں بچے کا چہرہ نہیں دکھایا گیا، فی الحال اداکارہ کی جانب سے بچے کا نام بھی نہیں بتایا گیا۔

اداکارہ کے مداح اور ساتھی فنکاروں نے اشنا شاہ اور ان کے شوہر کو ان کے پہلے بچے کی آمد پر مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ اشنا شاہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ 

انہوں نے 2023 میں حمزہ امین کے ساتھ شادی کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer