ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجینئیر محمد علی مرزا پر سنگین الزام کا مقدمہ درج، اکیڈمی بند

Engeneer Mohammad Ali Mirza, Section 295-C, Touheen e Risalt Case, City42
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:مشہور یو ٹیوب خطیب اور مناظرہ باز  متنازعہ عالم انجینئیر محمد علی مرزا کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے۔ انہیں کل  3 MPO کے تحت گرفتار کر کے جہلم جیل بھیج دیا گیا تھا، تب تک یہ کہا جا رہا تھا کہ انہیں شہر کا امن خراب ہونے کے خدشہ کے باعث حراست میں لیا گیا ہے، اب ان پر باقاعدہ مقدمہ درج ہو گیا ہے۔ 

جہلم سے موصول ہونے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق نامور مذہبی سکالر ک، مناظرہ باز سوشل میڈیا شخصیت انجینئیر محمد علی مرزا کے خلاف جہلم کے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہوا ہے۔ یہ مقدمہ توہین رسالت قانون  295-سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔
انجنئیر محمد علی مرزا کے خلاف توہین رسالت ﷺ کا مقدمہ ایک شہری کی درخواست پر درج کیا گیا ہے 
ملزم کے خلاف ایف آئی آر میں دفعہ 295 سی  کے ساتھ  پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

گذشتہ روز کئی مذہبی کمیونٹیز کے ذمہ دار نمائندوں کے وفد جہلم کے ڈپٹی کمشنر سے ملے تھے اور انہیں انجنئیر محمد علی کی انتہائی متنازعہ حالیہ تقریروں کے متعلق شکایتیں کی تھیں۔ ان شکایات کے بعد ڈپٹی کمشنر نے صورتحال کی نزاکت کا ادراک کرتے ہوئے انجینئیر محمد علی کو فوری طور پر حراست میں لے کر جہلم جیل پہنچا دیا تھا۔ اس کے  بعد پولیس کو انجینئیر محمد علی کے خلاف سنگین الزامات پر مبنی تحریری درخواست موصول ہوئی۔ پولیس نے اعلیٰ سطح پر اس درخواست کے مندرجات کا تجزیہ کیا اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا۔

Caption انجینئیر محمد علی مرزا کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی مصدقہ کاپی

انجینئیر محمد علی مرزا کی اکیڈمی بند، گھر پر حفاظتی پہرا

کل پیر کی شام انجینئیر محمد علی مرزا کو ڈپٹی کمشنر کے آرڈر تھری ایم پی او کے تحت جیل میں نظربند کیا گیا تھا۔
آج تازہ اطلاعات کے مطابق انجینئیر محمد علی مرزا  کی اکیڈمی کو ناخوشگوار واقع سے بچنے کےلیے تالے لگا کر بند کرنے کے بعد سربمہر کر دیا گیا ہے۔
اکیڈمی اور انجینئیر محمد علی مرزا کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔