ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے پانی چھوڑ دیا؛ چناب اور راوی بھپر گئے

بھارت نے پانی چھوڑ دیا؛ چناب اور راوی بھپر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی 42: بھارت نے دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا ، گجرات کے پاس دریائے چناب جبکہ ناروال کے قریب راوی بھپر گیا ، ہزاروں ایکڑ کاشت زیر آب آگئی 

گجرات کے پاس  دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب آگیا،ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 281,293 ریکارڈ, اخراج 264143 ہے،ہیڈ خانکی میں 116,252 جبکہ اخراج 108,970 ریکارڈ ہوا، ہیڈ قادر آباد میں پانی کی آمد 99,025کیوسک جبکہ اخراج 88,030 ہے

گجرات میں چوبیس گھنٹوں کےدوران 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش سے شہر پانی پانی ہوگیا ، گجرات: شہر کی اہم شاہراہیں اور گلی محلے تالاب میں تبدیل ہوگئیں ، انتظامیہ غائب ہے ، بارش کا پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا، شہری پریشان ہوگئے

ناروال  کے پاس راوی میں سیلاب
 نارووال جسٹر کے مقام پر دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے،  اس وقت دریائے راوی میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔ دریائے راوی ڈیڑھ لاکھ پانی کی کپسٹی موجود ہے 

 ڈیڑھ لاکھ سے پانی اوپر جائے تو پانی پشتوں سے باہر آنا شروع ہو جاتا ہے، دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑ دیا گیا، جس کی وجہ سے ہزاروں ایکٹر کاشت کی چاول زہر آب آگئی ،  دریائے راوی قریب مقیم لوگ اپنے مال مویشی لیکر محفوظ مقام پر منتقل ہونا شروع ہوگئےدریائے راوی کا پانی آوور فلو ہونے سے ہزاروں ایکٹر کاشت زیر آب آگئی۔