طاہر جمیل:ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار، تمام انتظامات مکمل، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا شاہدرہ اور سگیاں والا بائی پاس کا دورہ، فلڈ وارننگ کے پیش نظر ایمرجنسی اور ریسکیو انتظامات کا جائزہ، اے سی راوی ،ریسکیو نےڈپٹی کمشنر کو ممکنہ سیلاب بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اے سی راوی، ریسکیو 1122 و دیگر ہمراہ تھے، اے سی راوی ،ریسکیو نےڈپٹی کمشنر کو ممکنہ سیلاب بارے تفصیلی بریفنگ دی، دریائے راوی میں 40 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں 60 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزرنے کی پیش گوئی کی گئی۔
ڈی سی سید موسیٰ رضا کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل کر لئے گئے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں اور مکمل تیاریاں یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت کی گئی، نشیبی علاقوں سے آبادی کے انخلاء کا جامع پلان فوری مرتب کیا جائے۔
ریلیف کیمپوں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، دریائے راوی کے اطراف میں مشینری ،عملے کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنائی جائے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے،ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال کیلئے تیار رہیں،ماضی کی طرح اس بار بھی سیلابی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹیں گے۔