عرفان ملک:لاہور پولیس جوئےکے اڈوں ،آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے سر گرم، رواں سال جوئے کیخلاف کارروائیوں میں 2511ملزمان گرفتار، 644مقدمات درج کئے گئے۔
گرفتار ملزمان سے 1کروڑ20لاکھ روپے سے زائدداؤ پر لگی رقم برآمد کی گئی، سی سی پی اولاہور نے جوئے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دے دیا۔
نوجوانوں کو جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کڑی نظر رکھنے کاحکم بھی دیا گیا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ جوئے میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کی نگرانی کی جائے، افسران جوئے کے اڈوں ،آن لائن گیمبلنگ کی نشاندہی کیلئے آئی ٹی ماہرین کی خدمات لینے کاحکم دیا گیا۔
سی سی پی او نے ہدایت کی کہ آن لائن فراڈ میں ملوث ایپلی کیشنز کیخلاف کارروائی کی جائے، نوجوان نسل کو جوئے میں ملوث کرنیوالے عناصرکونشان ِ عبرت بنایا جائیگا،لاہور پولیس جرائم کے تدارک کیلئے پوری طرح مصروف ِ عمل ہے۔