ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان روڈ مراکہ کوارٹر میں سکول کے قریب پل کی تعمیر نہ کرنے کا اقدام چیلنج

ملتان روڈ مراکہ کوارٹر میں سکول کے قریب پل کی تعمیر نہ کرنے کا اقدام چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ملتان روڈ مراکہ کوارٹر میں سکول کے قریب پل کی تعمیر نہ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،عدالت نے درخواست دادرسی کیلئے ممبر سنٹرل زون نیشنل ہائی وے ٹھوکر کو بھجوا دی، عدالت نے ممبر سنٹرل زون ہائی وے کو درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
 قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز نے شہری عبید اللہ کی درخواست پر سماعت کی ،وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بیرسٹر سید سجاد حیدر رضوی پیش ہوئے اور درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا ، درخواستگزاروکیل نے موقف اختیار کیا کہ مراکہ کوارٹر کے قریبی سکول سے دور پل بنایا جارہا ہے، یہ پل سکول کے قریب ہونا چاہیے ، تاکہ بچے استفادہ کر سکیں  ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بیرسٹر سید سجاد رضوی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا این ایچ اے پل حکومتی پالیسی کے مطابق بنارہا ہے، یہ پل اس کی مارکیٹ کے سامنے ہے، مارکیٹ متاثر ہونے کے خدشہ کی وجہ سے اس پل کو سکولوں کے قریب بنانے کا بہانہ بنایا جارہا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer