ون ڈے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے ذکا اشرف کی پاکستان ٹیم  کو پر مبارک باد

ون ڈے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے ذکا اشرف کی پاکستان ٹیم  کو پر مبارک باد
کیپشن: Zaka Ashraf, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے عالمی نمبر ون رینکنگ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز تین صفر سے جیتنے پر حاصل کی ہے۔اس حوالے سے ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ  یہ کارنامہ پاکستان ٹیم کی سخت محنت، لگن اور اتحاد کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمارے باصلاحیت کرکٹرز کھیل پر کتنے فوکس ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے قابل فخر موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی ہے۔

ذکا اشرف نے پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان سب نے اپنی مشترکہ  کوششوں اور محنت کے ذریعے پاکستان کا پرچم سر بلند کیا ہے۔ہمارے شائقین کا جوش و جذبہ کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانے کے سلسلے میں مثالی رہا ہے۔  پاکستان ٹیم کا عالمی نمبر ایک بننا اس کی جانب سے شائقین کی اسی محبت کا بھرپور جواب ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کھیلنا ہے لہذا ہم پرعزم ہیں کہ اپنی اس پوزیشن کو برقرار رکھیں گے۔