ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کل سری لنکا سے ڈائریکٹ ملتان پہنچے گی

ایشیا کپ؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کل سری لنکا سے ڈائریکٹ ملتان پہنچے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا : پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے کل سری لنکا سے ڈائریکٹ ملتان پہنچے گی۔میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا افتتاحی مقابلہ 30 اگست کو نیپال سے ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد ٹیم پاکستان کل وطن واپس پہنچے گی، اتوار کو سری لنکن ٹائم صبح گیارہ بج کر چالیس منٹ پر کمرشل پرواز پاکستان آئے گی۔

پی سی بی حکام کی خصوصی درخواست پر لنکن پرواز لاہور کے بجائے ملتان میں لینڈ کرے گی۔ قومی اسکواڈ کو اتارنے کے بعد پرواز زندہ دلان کے شہر کے لیے اڑان بھرے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز ملتان میں 30اگست کو ہو گا جہاں پاکستان کا مقابلہ نیپال سے شیڈول ہے ۔ 

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن بحال کردی گئی۔