ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

 پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے بسیہ خیل پولیس اسٹیشن پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا۔ حملے کی وجہ سے پولیس اسٹیشن میں موجود 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔