پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔

 پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے پی پی پی کی سی ای سی کے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمٰن، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، سید قائم علی شاہ ،مخدوم احمد محمود ،نثار احمد کھوڑو ، چنگیز خان جمالی، امجد ایڈوکیٹ سمیت اجلاس میں لطیف اکبر  ،اسلم گل ،رضا ربانی ،سید خورشید شاہ ،قمر زمان کائرہ ،اعتزاز احسن ،محمد علی شاہ باچہ ،چودھری منظور ،مراد علی شاہ ،سردار یعقوب،  تاج حیدر، چودھری یاسین، ہمایوں خان، مولا بخش چانڈیو، جمیل سومرو، ہری رام، سلیم مانڈوی والا، مخدوم جمیل الزمان، میر باز کھیتران، حسن مرتضیٰ، منظور وسان، اعجاز جکھرانی، روزی خان کاکڑ، صابر بلوچ، نواب یوسف تالپور، رخسانہ زبیری کے علاوہ اجلاس میں ثمینہ خالد گھرکی، سعید غنی، قادر پٹیل، نوید قمر، صادق عمرانی غلام فرید کاٹھیا، عبدالطیف انصاری، جام مہتاب ڈہر، شرجیل میمن، ناصر شاہ، علی مدد جتک سمیت دیگر اراکین بھی شریک ہوئے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی بات چیت کی گئی اور اراکین کی جانب سے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔