اداکارہ کنزہ ہاشمی کی بارش میں موج مستیاں، ویڈیو وائرل

Kinza Hashmi video viral on social media
کیپشن: Kinza Hashmi video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے متعدد سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، اداکارہ کی فلم ' روپوش'بھی سپر ہٹ رہی جس پر کنزہ ہاشمی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا، سوشل میڈیا پر ان کی ایک نئی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ان کو سیر سپاٹے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسڑی کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، کنزہ ہاشمی نے اب تک جن ڈراموں میں مختلف کردار اداکیا ںاظرین نے اس کو سراہا جبکہ ' روپوش' فلم کو بھی پذیرائی ملی جس پر ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا، وائرل ہونے والی اس نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کنزہ مختلف جگہوں کی سیر کررہی ہیں۔

گاڑی میں بیٹھے ان کو بارش کے دوران سفر کرتے اور کھانا کھاتے بھی دیکھاجاسکتا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں کنزہ نے لکھا کہ 'اس جگہ پر جائیں جہاں آپ سب سے زیادہ زندہ محسوس کرتے ہیں'۔ 

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بالی ووڈ کی فلم کا گانا بھی چل رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو کو پسند کرتے کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)