طوفانی بارشوں سے 14 ٹرینیں معطل ، مسافر پریشان

 طوفانی بارشوں سے 14 ٹرینیں معطل ، مسافر پریشان
کیپشن: train
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ میں بارشوں اور سیلاب کے باعث آج مزید 14 ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں  جس کی وجہ سے مسافروں کو   شدید مشکلات کا سامنا  ہے۔ 

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 41 اپ 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس اور 15 اپ 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس معطل رہے گی۔

اس کے علاوہ کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 45 اپ 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس، 7 اپ 8 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس، کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے 13 اپ 14 ڈاؤن عوام ایکسپریس، کراچی سے جیکب آباد کے درمیان چلنے والی 145 اپ 146 ڈاؤن سکھر ایکسپریس، کوٹری روہڑی براستہ دادو لاڑکانہ چلنے والی 213 اپ اور 214 ڈاؤن موئن جو دڑو مسافر ٹرین کو بھی معطل کردیا گیا ۔ 

ریلوے حکام کا  کہنا ہےکہ معطل کی جانے والی  ٹرینوں کے مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔