ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہی خاندان کے 6 افراد گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

 ایک ہی خاندان کے 6 افراد گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاندان کے 6 افراد امبالہ کے گاؤں بالانہ میں اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مردہ حالت میں پائے گئے افراد  میں 2 مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

امبالہ کے ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خودکشی کے حوالے سے ایک نوٹ بھی ملا ہے تاہم واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔