ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز، رانا ثنااللہ، مولانا فضل الرحمان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

Maryam Nawaz, Rana Sanaullah
کیپشن: Maryam Nawaz, Rana Sanaullah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز، رانا ثنااللہ اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی  درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قراردے کر خارج کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کا متعلقہ فورم نہ ہونے کا اعتراض برقرار رکھا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی پٹیشن کیا ہے جس پر وکیل نے کہا کہ ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مختلف بیانات دئیے گئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا اس ہائی کورٹ سے متعلق کوئی ذکر ہے ؟ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ آپ  سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار لاہور کا ہے اس کو یہی جگہ کیوں پسند ہے۔پٹشنر کو کہیں لاہور میں بھی عدالتیں ہیں جس وقت یہ بیانات دئیے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت کے بعد توہین عدالت کی درخواست خارج کردی