ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرفتاری کا ڈر یا وجہ کچھ اور؟ اسلام آباد میں صوبوں کی پولیس کے داخلے پر پابندی

گرفتاری کا ڈر یا وجہ کچھ اور؟ اسلام آباد میں صوبوں کی پولیس کے داخلے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزرات داخلہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر دوسرے صوبوں کی پولیس کی تعیناتی پر  اعتراض اٹھا دیا،  گلگت اور کے پی پولیس سربراہوں کو اپنے صوبوں کی پولیس ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی۔

  وزرات داخلہ کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی دوسرے صوبے کی پولیس قانونی اجازت کے بغیر کام نہیں کرسکتی. اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تاحال کسی بھی دوسرے صوبے سے پولیس نہیں مانگی، کسی بھی قانون شکنی کی صورت میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانونی اور عملی اقدام کرے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام یا پیش قدمی کی صورت میں ذمہ داروں کا واضح تعین کیا جائے گا،  قانونی طور پر معاونت کےلیے طلب کی گئی نفری بھی قانون کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے احکامات پر عمل کرنے کی پابند ہے۔