سام سنگ، نوکیا، اوپو، ٹیکنو، انفینکس، پاکستان میں تیار ہونے والے موبائل بازی لے گئے 

سام سنگ، نوکیا، اوپو، ٹیکنو، انفینکس، پاکستان میں تیار ہونے والے موبائل بازی لے گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سام سنگ، نوکیا، اوپو، ٹیکنو، انفینکس، ویگوٹل، کیو موبائل ،پاکستان میں مقامی سطح پر  تیار ہونے والے موبائل  بازی لے گئے  ۔ برآمد شدہ موبائلز کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق   پی ٹی اے کاکہنا ہے کہ  جنوری سے جولائی 2021 کے دوران پاکستان میں ایک کروڑ 22 لاکھ ستر ہزار (12.27ملین) موبائل فونز تیار کیے گئے جبکہ اسی عرصے میں درآمد شدہ موبائل فون کی تعداد 82 لاکھ 90 ہزار(8.29 ملین)  تھی۔ ریگولیٹری نظام کے اجرا کے بعد مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فونز کی تعداد میں اضافہ  ہوا ہے۔ نئے نظام کے اجرا کے بعد  پہلے سال میں ایک کروڑ 22 لاکھ 70 ہزار (12.27 ملین) موبائل فون تیار ہوئے جن میں 48 لاکھ 70 ہزار(4.87 ملین) 4 جی سمارٹ فونز بھی شامل ہیں۔

حکومت  نے مینوفیکچررز کے لیے پاکستان میں اپنے یونٹ کے قیام کے حوالے سے متعارف کرائی گئی موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں پی ٹی اے نے 28 جنوری 2021 کوموبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز جاری کیں جس کے تحت اب تک 26 کمپنیوں کو موبائل تیار کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ان کمپنیوں میں مشہور برانڈز جیسا کہ سام سنگ، نوکیا، اوپو، ٹیکنو، انفینکس، ویگوٹل، کیو موبائل وغیرہ شامل ہیں۔