مریم نواز کے بیٹے  کی گلوکاری پر طنز ہونے لگے

جنید صفدر کی گانا گاتے تصویر
کیپشن: جنید صفدر کی گانا گاتے تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گا کر سب کو حیران کر دیا تھا  لیکن اب مختلف شوبز شخصیات کی جانب سے بھی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جنید صفدر نے اپنے نکاح میں لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کا گانا 'کیا ہوا تیرا وعدہ' گایا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔ان کی گانا گا تے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے انسٹاگرام پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے جنید صفدر کی تعریف کی اور تٰبصرہ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے پھول تو شاید میرے ٹیکس کے پیسوں سے ہوں لیکن گانے کے نمبر اس لڑکے کو میں پورے دوں گا۔

بلال مقصود کی اس انسٹاگرام سٹوری کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی  تبصرے  کیے جارہے ہیں۔مونس شعیب نامی صارف نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ 'بلال مقصود اپنا این ٹی این نمبر شئیر کریں تاکہ دیکھا جائے کہ وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں'۔

 دوسری جانب محسن نامی ایک صارف نے بلال مقصود کی تعریف کی اور لکھا 'بلال مقصود آپ چھا گئے '۔

 ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی بلال مقصود کی سٹوری کے جواب میں اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا کہ ' ہم صفر ریٹرن کے ساتھ اب بھی ٹیکسز ادا کررہے ہیں، لیکن پھر بھی دل ہے پاکستانی'۔ایک اور کمنٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'ہمیں اس سب میں بچوں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے'۔

 صبورعلی، زویا ناصر، عفت عمر، انوشے اشرف سمیت مختلف اداکاراؤں نے جنید صفدر کی آواز کی تعریف کی۔

  واضح  رہے کہ مریم نواز کے بیٹے کا نکاح کی تقریب 22 اگست کو لندن میں  ہوئی  تھی جس میں مریم نواز نے بذریعہ ویڈیو کال شرکت کی تھی۔