ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گانے کے بعد جنید صفدر کی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے بھی ویڈیو وائرل

گانے کے بعد جنید صفدر کی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے بھی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:      مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ایک  اور ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں جنید صفدر صوفیانہ کلام پڑھتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں گلوکاری کی ویڈیو کے بعد اب ان کی ایک پرانی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جنید صفدر کو اسٹیج پر مائیک پکڑے اپنی خوبصورت آواز  میں صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جنید صفدر کی ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں نہ صرف ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےجنید صفدر کی آواز  کو پسند کیا جارہا ہے۔