ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس بک نے صارفین کو زبردست سہولت فراہم کردی

فیس بک نے صارفین کو زبردست سہولت فراہم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) فیس بک کا استعمال نوجوان نسل میں بہت پایا جاتا ہے، فیس بک سے متاثر ہوئے بغیر بڑے بھی نہ رہ سکے، فیس بک کے متعارف ہونے سے بہت سے مسائل کو حل کرنے میں مددملی۔اب فیس بک نے نیا ٹیب متعارف کرایا ہے جس کا نام ' فیس بک شاپ' ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فیس بک کا استعمال آج کل عام ہوچکا ہے,کورونا لاک ڈاؤن کے دنوں میں سوشل اپیس کا استعمال بچے، بڑے، خواتین اور مرد حضرات میں کافی پایاگیا، فیس بک نےایک نیا ٹیب متعارف کرایا ہے جس کا نام ' فیس بک شاپ' ہے۔اس ٹیب کے ذریعے صارفین جس بھی برانڈ کے پیج کو کھولیں گے اور وہاں سے کوئی چیز خریدنا چاہیں گے تو اس کے لیے انہیں برانڈ کی ویب سائٹ نہیں کھولنا پڑے گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ٹیب کے متعارف ہونے سے قبل صارفین اگر فیس بک پر کسی برانڈ کے پیج کو کھولتے تھے اور وہاں سے خریداری کے لیے انہیں اس برانڈ کی آفیشل ویب سائٹ کھولنا پڑتی تھی لیکن اب فیس بک نے اس طریقہ کار کو بے حد آسان بنا دیا ہے۔

اب صارفین فیس بک ایپ پر ہی ہی خریداری کر سکیں گے اور کسی بھی پروڈکٹ کی تفصیلات جاننے کے لیے وہ میسنجر کے ذریعے سیلر سے بھی رابطہ کرسکیں گے۔اس نئے ٹیب کے متعارف ہونے پر سب سے پہلے اس امریکہ میں زیر آمائش ہے اور بعد ازاں پوری دنیا میں موجود صارفین اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer