ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ: ہر80 سیکنڈ میں ایک شخص میں کینسر کے مرض کی تشخیص

برطانیہ: ہر80 سیکنڈ میں ایک شخص میں کینسر کے مرض کی تشخیص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کے ترقی یافتہ ملک برطانیہ میں ہر سال4 لاکھ سے زائد افراد میں کینسر کی تشخیص ہو رہی ہے، جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔یہ اضافہ بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی، موٹاپے، اور اسکریننگ پروگراموں میں کمی کے باعث ہوا ہے۔ہر80 سیکنڈ میں ایک شخص میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہو رہی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کینسر ریسرچ یو کے کا کہنا ہےکہ اب ہر سال4 لاکھ 3 ہزارسے زیادہ معاملات درج ہوتے ہیں، یعنی روزانہ تقریباً 1100 اور ہر80 سیکنڈ میں ایک شخص میں کیسنر کے مرض کی تشخیص ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ تمباکو نوشی اکیلے سالانہ57 ہزار 700  افراد میں کینسر کا سبب بنتی ہے۔

  اگرچہ کینسر سے متاثرہ مریضوں  کی بقا کی شرح بہتر ہوئی ہے ، جس کے ،مطابق تقریباً نصف مریض تشخیص کے بعد کم از کم10سال زندہ رہتے ہیں۔تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مزید اقدامات نہ کیے گئے تو یہ پیش رفت رک سکتی ہے۔