ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد کنگز مین کا راولپنڈیز کو میچ جیتنے کےلیے 245 رنز کا ہدف

حیدرآباد کنگز مین کا راولپنڈیز کو میچ جیتنے کےلیے 245 رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں  حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو میچ جیتنے کےلیے 245 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈیز  نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔حیدر آباد کنگز مین  نے  پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز  میں 6 وکٹ  پر 244  رنز  بنائے۔

حیدرآباد کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔ان کے علاوہ عثمان خان 54 اور کوشال پریرا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں پلے آف کے لیے تین ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے جب کہ چوتھی پوزیشن کے لیے لاہور قلندرز  اور  حیدرآباد کنگزمین کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔لاہور قلندرز کی 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے، حیدرآباد کنگز مین کے 9 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں ، اگر حیدرآباد کنگز مین  نے  راولپنڈیز کو 158 رنز سے کم پر  روک لیا تو وہ پلے آف میں پہنچ جائے گی بصورت دیگر لاہور قلندرز پلے آف کھیلےگی۔