ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی،غیر ملکی بڑا طیارہ حادثہ سے بچ گیا ،6 افراد زخمی

دہلی،غیر ملکی بڑا طیارہ حادثہ سے بچ گیا ،6 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتوار کی صبح ایک غیر ملکی بڑا طیارہ حادثہ سے بچ گیا ۔ طیارے میں سوار مسافروں کو محفوظ نکالنے کے دوران ہوئی افراتفری میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیورخ جانیوالی سوئس ایئر کی پرواز ایس ڈبلیو آر 146کا ٹیک آف کے دوران انجن فیل ہوگیا جس کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے کے بائیں جانب سے دھواں نکلتا دیکھا گیا جبکہ دائیں جانب لینڈنگ گیئر کے قریب آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ خبروں کے مطابق طیارہ ٹیک آف کرنے ہی والا تھا کہ اچانک بائیں لینڈنگ گیئر سے گہرا دھواں اٹھتا نظر آیا۔ عملے نے تیزی سے کام کیا اور ٹیک آف کو روک کر جہاز کے تمام 7 ایمرجنسی گیٹ کھول دیے گئے اور مسافروں کو سلائیڈرز کے ذریعے باہر نکالا گیا۔ حالات کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر مکمل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا جس سے ہوائی اڈے پر کھلبلی مچ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حفاظتی وجوہات کی بنا پر رن وے 28 کو کافی دیر تک بند رکھا گیا، جس سے دیگر پروازوں پر بھی اثر پڑا۔ ایمرجنسی سلائیڈوں کا استعمال کرکے 232 مسافروں اور عملے کے 13 ارکان کو جلدی اور بحفاظت طریقے سے باہر نکالا گیا۔ اس دوران پرواز 6 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر موجود فائر بریگیڈ اور سیکیورٹی ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور آگ کو پھیلنے سے روک لیا۔ اس طرح بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ انجن کی خرابی کی اصل وجہ جاننے کے لیے فی الحال تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہےکہ حال ہی میں دہلی ہوائی اڈے پر ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب آکاسا ایئر اور اسپائس جیٹ کے دو طیاروں کے ونگس آپس میں ٹکراگئے تھے۔ لگاتار ہورہے اس طرح کے واقعات نے ہوائی اڈے کی سیکورٹی اور ہوابازی نظام پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔