ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی ایران سے درآمدات7 ماہ میں 78کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں

پاکستان کی ایران سے درآمدات7 ماہ میں 78کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی ایران سے درآمدات7 ماہ میں  78کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق  گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایران سے درآمدات 76کروڑ50 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں ایران سے درآمدات تقریباً2 فیصد بڑھیں، پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران سے پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال 18 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، مالی سال 2024 سے 2025میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ  مالی سال 2023 سے 24 کے دوران   ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب 3کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھا۔