عابد چوہدری: خواتین، بچے ،بچیوں سے زیادتی ،اغوا کے واقعات میں کمی کے دعوے اپنی جگہ مگرحقائق برعکس ہیں رواں سال 2174واقعات ہوئے گزشتہ سال 1983واقعات رونماءہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 4ماہ میں خواتین سے اجتماعی زیادتی کے 27 واقعات ہوئے جوکہ گزشتہ سال 24واقعات تھے اسی طرح بچوں سے بدفعلی کے 84 واقعات سامنے آئے گزشتہ سال 80واقعات ہوئے تھے جبکہ 4ماہ میں بچیوں سےجنسی درندگی کے 34 گزشتہ سال 23واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔
اعداد و شمار میں رواں سال 4ماہ میں خواتین کے اغوا کے 1104 واقعات رپورٹ ہوئے جوگزشتہ سال 934 تھے جبکہ رواں سال 4ماہ میں شادی شدہ خواتین کے اغواء کے483 واقعات ہوئے جو گزشتہ سال 503واقعات تھےاسی طرح کمسن بچوں کے اغواء کے 237 واقعات ہوئے گزشتہ سال 197 واقعات ہوئے۔
رواں سال 4ماہ میں خواتین سے زیادتی کے 205،گزشتہ سال 222واقعات ہوئے تھے پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اورانویسٹی گیشن پولیس متعدد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔