ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ڈرگ فری پنجاب" ، منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے"ڈرگ فری پنجاب" ویژن کے تحت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران 15 ہزار 453 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 15 ہزار 535 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 8 ہزار 434 کلوگرام چرس، 935 کلوگرام ہیروئن، 459 کلوگرام آئس، 488 کلوگرام افیون اور 2 لاکھ 19 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی ہے۔

لاہور میں بھی بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں جہاں 1852 منشیات فروش گرفتار اور 1803 مقدمات درج کیے گئے۔ شہر سے 630 کلوگرام چرس، 68 کلوگرام ہیروئن، 157 کلوگرام آئس، 6 کلوگرام افیون اور 10 ہزار 777 لٹر شراب برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جا رہا ہے تاکہ ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔