ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخنامہ بھی نظر انداز،برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی 

 سرکاری نرخنامہ بھی نظر انداز،برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:لاہور میں عام شہریوں کیلئے سستے پروٹین کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی اور سرکاری نرخنامہ بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کا سرکاری ریٹ 526 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 540 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 246 روپے فی درجن ہے، مگر بازار میں یہ 260 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ خوراک کی بنیادی اشیاء بھی اب پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔