سٹی42:اسرائیل کے فضائی دفاع نے یمن سے داغے گئے حوثی میزائل کو اسرائیل میں داخل ہونے سے پہلے فضا میں تباہ کر دیا۔
اس میزائل کے فائر ہونے کے بعد اسرائیل کے کئی شہروں اور دیہات میں سائرن بج گئے تھے اور لوگ کام چھوڑ کر پناہ گاہوں کی طرف چلے گئے تھے۔
اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے اسرائیل پر داغا گیا ایک بیلسٹک راستے میں ہی تباہ ہو گیا۔ اس میزائل کو فضائی دفاع نے کامیابی سے انٹرسیپٹ کر لیا۔ اس حملے میں زخمی یا نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
جنوبی اسرائیل میں بیر سبع اور آس پاس کے علاقے میں سائرن بج رہے تھے۔ بہت وسیع علاقے میں ابتدائی الرٹ وارننگ جاری کی گئی تھی۔