سعید احمد سعید/ شہزاد خان :جماعت اسلامی کی کال پر اہل غزہ سے یکجہتی کیلئے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجران بھی میدان میں، بادامی باغ آٹوپارٹس مارکیٹ مکمل بند۔
لاہور کے علاقہ عابد الیکٹرونکس مارکیٹ میں شٹر ڈاون ہڑتال، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ میں شٹر ڈاون ہڑتال، اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر کی تمام کار ڈیلرز مارکیٹس بند ہیں۔
لاہور انجمن تاجران نعیم میر گروپ بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کا حصہ ہیں، غلہ منڈی، انارکلی اور ملحقہ مارکیٹیں بھی بند کردی گئیں جبکہ برانڈرتھ روڈ ،ہال روڈ اور مال روڈ بھی مکمل بند ہیں۔
دوسری جانب شہر میں ریٹیل کی مارکیٹس اور بازار کھلے ہیں،کریم مارکیٹ ،اقبال ٹاؤن مکمل طور پر کھلی، اقبال ٹاؤن مین بلیوارڈ بھی کھلا ہے، لبرٹی مارکیٹ گلبرگ ،برکت مارکیٹ بھی کھلی ہے۔
گلبرگ میں شاپنگ مال معمول کے مطابق کھل گئے، چونگی امرسدھو ،کینٹ کی مارکیٹس کھلی رہیں گی۔
ڈیفنس میں بھی کاروباری معمول کے مطابق جاری ہے، جوڑے پل ،چونگی دوگیج ٹاؤن ،ہربنس پورہ ،شالیمار لنک روڈ کی مارکیٹس کھلی، صدر بازار کینٹ ،مناواں جی ٹی روڈ ،باغبانپورہ بازار میں معمولی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔