ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:57 مستقل تجاوزات مسمار، 24 ٹرک سامان سمیت ضبط لئے گئے

 لاہور:57 مستقل تجاوزات مسمار، 24 ٹرک سامان سمیت ضبط لئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  بسام سلطان : لاہورسے601عارضی تجاوزات ختم،57مستقل تجاوزات مسمار کر دیئے گئے۔ تجاوزات کیخلاف کارروائی مکمل کر لی ۔

  تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرلاہورکی زیرقیادت شہرکوتجاوزات سےپاک کرنےکی مہم کامیاب رہی،لاہورکے8بڑےعلاقوں سےتجاوزات کاصفایا کرکے24ٹرک سامان  سمیت ضبط لئے گئے،وسیع سڑکوں تک شہریوں کی رسائی بڑھانےکیلئےانتظامیہ نے اہم اقدام کئے،داتا ٹاؤن، مزنگ روڈ، گنگا رام سے تجاوزات ہٹا دی گئیں،لیٹن روڈ، شاہدرہ، بیگم کوٹ میں تجاوزات کیخلاف کارروائی مکمل کر لی۔

ونڈالہ روڈ، ٹاؤن شپ، گلشن راوی سے بھی تجاوزات ختم کی گئیں،رہائشی علاقوں سے 10 خانہ بدوش جھگیاں منتقل کر دی گئیں،میٹروپولیٹن آفیسرریگولیشن  ہیڈکوارٹرکاشف جلیل نےٹاؤن شپ مارکیٹ کادورہ کیا،رہائشی علاقوں سے 14 مویشی پکڑےااور متعدد نوٹسز جاری کئے،سنگین خلاف ورزیوں پر 4 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی میں آپریشن ہوئے،میٹروپولیٹن آفیسرریگولیشن ہیڈکوارٹرکاشف جلیل نےانسدادتجاوزات آپریشن کی سربراہی کی۔
 ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ   تجاوزات کے خلاف مہم سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کو تجاوزات سے پاک شہر بنائیں گے۔