پاک فوج کا اپنے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

 پاک فوج کا اپنے اخراجات میں کمی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کفایت شعاری مہم کے تحت پاک فوج نے اپنے اخراجات میں کمی کا فیصلہ  کرلیا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ معاشی صورتِ حال کے پیش نظر اپنے اخراجات کا جائزہ لیا ہے  اور پیٹرولیم، راشن، غیر آپریشن نقل و حرکت میں کمی لائی جارہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ  آرمی چیف نےگوادرکی تعمیر و ترقی کے لیے آرمی کے بجٹ سے کٹوتی کی جب کہ آرمی کے بجٹ سے کٹوتی کرکے مختلف فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔