شاہد سپراے:شہر میں لیسکو کے دس سے زائد گرڈ سٹیشنز کو اچانک بند کر دیا گیا جس کے باعث بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این پی سی سی کی جانب سے کوٹہ میں کمی، سپلائی 3500 میگاواٹ تک رہ گئی۔جبکہ لیسکو کی ڈیمانڈ 4550 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔کمپنی کو 1050 میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے سسٹم بند ہونے لگا ۔
گرڈ سٹیشنز بند ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔