ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، لاہور ہائی کورٹ کا بینچ تحلیل

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، لاہور ہائی کورٹ کا بینچ تحلیل
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے متفرق درخواست پر سماعت کرنے والا لاہور ہائی کورٹ کا بینچ تحلیل ہوگیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے متفرق درخواست پر سماعت کی۔

بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کر لی، جس پر بینچ تحلیل ہوگیا۔عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دی، عدالت نے فائل آج ہی دوسرے بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کر دی۔

مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاسپورٹ ہائی کورٹ نے ان کا پاسپورٹ اپنی تحلیل میں رکھا ہوا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لئے 27 اپریل کو سعودی عرب جانا چاہتی ہیں، پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی نہیں ہو سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے اور پاسپورٹ مریم نواز کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔