دنیا کی مہنگی ترین بزنس ڈیل فائنل ہوگئی

دنیا کی مہنگی ترین بزنس ڈیل فائنل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا۔

رپورٹس کے مطابق   ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان  پیر کے روز  44 ارب ڈالرز میں معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کنٹرول دنیا کے امیر ترین شخص تک منتقل  ہوجائے گا۔معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد  شیئر ہولڈر بن گئے ہیں یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کی سب سے بڑی بزنس ڈیل ہے۔ 

ایلون مسک نے  ٹوئٹر کو خریدنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے فی شیئر کی قیمت 54.20 ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اس پیشکش پر بات چیت گزشتہ ہفتے تک غیر یقینی دکھائی دی لیکن پھر ہفتے کے آخر میں مسک نے ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز کو اپنی پیشکش کی مالیاتی تفصیلات کے ساتھ آمادہ کیا جس کے بعد معاہدے میں تیزی آئی۔

بعد ازاں دباؤ کا شکار ٹوئٹر نے کمپنی کو مجوزہ 54.20 ڈالرز فی حصص کی قیمت پرفروخت کرنے کے لیے  ایلون مسک کے ساتھ بات چیت شروع کی اور پیر کے روز یہ ڈیل فائنل ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق اس خبر کے بعد ٹوئٹر کے شیئرز میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔