ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل،نوٹیفکیشن جاری

سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: New time notification
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم)کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے پر ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے جبکہ لیسکو  نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا ہے،لیسکو نے وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں تمام دفاتر کے اوقات کار صبح نو سے دو بجے تک کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، نوٹی فکیشن کے مطابق تمام دفاتر صبح نو سے لیکر دوپہر دو بجے تک کھلے رہیں گے۔ لیسکو نے تمام دفاتر میں صارفین کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تاکہ ملازمین کو کورونا وباء سے بچایا جا سکے۔

علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے کورونا کی شدت میں اضافے کے بعد این سی او سی کے حکم کے مطابق دفتری اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سول سیکرٹریٹ میں دفتری اوقات کار صبح نو سے دوپہر دو بجےتک ہوں گے،بروز جمعہ دفتری اوقات کار صبح نو سے دوپہرایک بجے تک ہونگے۔ ویلفیئر ونگ نے نوٹ منظوری کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer