لاک ڈاؤن، ٹریفک پولیس نے ڈبل جرمانوں کی مد میں کروڑوں روپے کما لئے

لاک ڈاؤن، ٹریفک پولیس نے ڈبل جرمانوں کی مد میں کروڑوں روپے کما لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) ٹریفک پولیس نے لاک ڈاؤن کےدوران ڈبل جرمانوں کی مد میں 2 کروڑ 92 لاکھ کما لئے،  ٹریفک وارڈنز اب تک موٹرسائیکلز اور کاروں کے 1 لاکھ 39 ہزار چالان کر چکے ہیں۔
آج لاک ڈاؤن کا 34واں روز ہے،ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف آپریشن جاری جاری ہے، ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 25 ہزار موٹرسائیکل سواروں کا چالان کیا گیا، کار میں 2 سے زائد افراد ہونے پر 14 ہزار شہریوں کو جرمانے کئے گئے ۔

سی ٹی او کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے 2 لاکھ 60 ہزار شہریوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا، پابندی کی خلاف ورزی پر500 آن لائن ٹیکسی سروس کی گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے۔سی ٹی او کا کہنا ہے شہری ٹریفک قوانین پر پابندی یقینی بنائیں،ٹریفک وارڈن روزانہ3676 موٹرسائیکلز جبکہ 465 کار سواروں کو جرمانے کررہے ہیں۔

دوسری جانب  کسٹمزانٹیلی جینس نے موٹروے پرچھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے  کوئٹہ سےلاہور آنے والے کنٹینرسےدوکروڑ روپے سے زائد مالیت کےسمگل شدہ افغان ٹرانزٹ ٹائرز اورسگریٹس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئےکوئٹہ سے براستہ ملتان لاہور آنےوالے کنٹینر سے سمگل شدہ ٹائرز اور سگریٹس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ہے۔

کسٹمزانٹیلی جینس حکام کے مطابق برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 2کروڑ روپے سےزائد ہے۔ بسوں اور ٹرکوں کےافغان ٹرانزٹ ٹائرز غیر قانونی طریقےسےلاہور منتقل کیے جارہے تھے، کسٹمز انٹیلی جینس نےکنٹینر میں موجود 2ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer