تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)تھیلیسیمیا‮ کے مریضوں کیلئے صوبائی وزیر صحت کے سہولیات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تھیلےسیمیا کے مریضوں کیلئے اہم ترین انجکشن ڈسفرال نہ ملنے سے شہری شدید پریشان  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گنگارام اور چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے ادویات نایاب ہو گئیں۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو ایک دن میں چار ڈسفرال کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا ہسپتال انجکشن فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔روزانہ 1000 روپے کے انجکشن خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشدکی جانب سے گنگارام میں پاکستان کے سب سے بڑے تھیلاسیمیا سنٹر ہونے کے دعوے تو کئے جاتے ہیں مگر اہم ادویات اور سہولیات کی عدم فراہمی سے شہری پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ تھیلیسیمیا‮ ‬خون‮ ‬کی‮ ‬بیماریوں‮ ‬کا‮ ‬مجموعہ‮ ‬ھے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬بے‮ ‬قائدہ‮ ‬ہیموگلوبین‮ ‬کی‮ ‬پیداوارکی‮ ‬وجہ‮ ‬سے‮ ‬بنتا‮ ‬ہے۔‮ ‬ہیموگلوبین‮ ‬ایسی‮ ‬پرو‮ ‬ٹین‮ ‬ھے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬سرخ‮ ‬جرثوموں‮ ‬میں‮ ‬پائی‮ ‬جاتی ہے ‬جو‮ ‬جسم‮ ‬کے‮ ‬لئے‮ ‬آکسیجن‮ ‬لانے‮ ‬کا‮ ‬کام‮ ‬کرتے‮ ‬ ہیں ۔تھیلیسیمیا‎‮ ‬مورثی‮ ‬انیمیا‮ ‬بھی‮ ہو‮ ‬تا ہے ‬یہ‮ ‬بیماری‮ ‬مشرق‮ ‬وسطی،‮ ‬افریقہ‮ ‬یا‮ ‬ایشیا‮ ‬میں‮ ‬پائی‮ ‬جاتی‮ ‬ہے۔‮ ‬تھیلیسمیا‮ ‬کی‮ ‬بہت‮ ‬سی‮ ‬اقسام ہیں۔ جن میں جلد‮ ‬کا‮ ‬زرد‮ ہونا،تھکاوٹ،کمزوری،سانس‮ ‬لینے‮ ‬میں‮ ‬دشواری،چڑچڑا‮ ‬پن،یرقان،پیٹ‮ ‬کا‮ ‬غیر‮ ‬معمولی‮ ‬بڑھنا وغیرہ۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی تباہ کاریاں بھی جاری ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد265 ہوگئی ہے، مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12658 تک جا پہنچی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  پنجاب میں کورونا کے  مریضوں کےاعدادو شمار جاری کیے جس کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 5378 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں 71,726 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

تبلیغی جماعت کے1922  افراد، 768 زائرین،86 قیدیوں  میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں 2602  کورونا کے مشتبہ مریض ہیں،  کورونا وائرس سے اب تک پنجاب میں کل 81 جبکہ لاہور میں 36 افرادزندگی کی بازی ہار چکے ہیں، پنجاب میں 1126 افراد نے کورونا کو مات دیدی جبکہ 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer