جعلی موٹر وے انسپکٹر کو گرل فرینڈ کے ساتھ سیرسپاٹےکرنا مہنگا پڑ گیا

جعلی موٹر وے انسپکٹر کو گرل فرینڈ کے ساتھ سیرسپاٹےکرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) رنگ روڈ پر جعلی موٹر وے انسپکٹر کو گرل فرینڈ کے ساتھ سیرسپاٹے مہنگا پڑ گیا، رنگ روڈ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےموٹروے پولیس کا جعلی شناختی کارڈ برآمد کرلیا، ملزم ڈیفنس سی تھانہ پولیس کے حوالےکردیا گیا جبکہ خاتون کو والدین کے سپرد کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق رنگ روڑ پولیس نے جعلی موٹروے انسپکٹر پکڑ لیا، ملزم طیب موٹروے پولیس کی یونیفارم پہنے خاتون کے ہمراہ جا رہا تھا کہ ناکے پر موجود پولیس نے روک لیا تحقیقات کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزم موٹروے پولیس کا ملازم نہیں بلکہ جعل سازی اور سیکورٹی اہلکاروں کو دھوکا دینے کے لئے پہنی ہے،رنگ روڑ پولیس نے ملزم کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ بھی برآمد کر لیا۔

بعدازاں پولیس نےملزم طیب کو گاڑی سمیت تھانہ ڈیفنس سی منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم طیب کی ساتھی خاتون کو والدین کے حوالے کر دیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ  ملزم طیب موٹروے فائن کلیکشن ٹیم کا ممبر ہے، اورجعلی موٹر وے انسپکٹر کی  یونیفارم پہنے خاتون کے ساتھ سیرسپاٹے کرنے نکلا تھا۔

واضح رہے کہ جعل ساز مافیا عوام کو سیکورٹی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے متحرک ہے ، رواں سال کے پہلے ماہ بھی ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا تھا پولیس سب انسپکٹر کا روپ دھارے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا تھا،پولیس نے سب انسپکٹرکی وردی میں ملبوس ملک مدثر احمد نامی ملزم نے کہا کہ وہ ایچ آرایم میں ملازم ہے جس پردفتر کے عملے کو ایچ آرایم میں مدثراحمدکابحیثیت ملازم کوئی ریکارڈنہیں ملا۔

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جعلی سب انسپکٹرملزم مدثراحمدکوٹ عبدالمالک کارہائشی تھااور پولیس یونیفارم میں مختلف سرکاری ونیم سرکاری دفاتر میں اپنے کام نکلواتا رہا ہے۔ ملزم فون پر مختلف دفاتر اور لوگوں کو سب انسپکٹر کی حیثیت سے دھمکیاں بھی دیتا تھا۔جعلساز ملک مدثر نے فیس بک پر پولیس یونیفارم میں تصاویربھی وائرل کیں، بعدازاں ملزم کو تھانہ لوئر مال کے حوالے کر دیا گیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer