ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاﺅن کے اختتام پر شوبز ستاروں کے منصوبے

لاک ڈاﺅن کے اختتام پر شوبز ستاروں کے منصوبے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی )شوبز ستاروں نے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کے خاتمے پرمستقبل کے منصوبے بھی بنا لئے۔

معروف اداکارفیصل قریشی کے مطابق وہ اپنی فیملی کو پاکستان کے دورے پرلے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تا کہ تمام پیسہ یہیں اس خوبصورت ملک میں خرچ ہو اورمیرے بچے ہماری بھرپور ثقافت، خوبصورت نظاروں اور بے مثال مہمان نوازی کا تجربہ کرسکیں۔

اداکارہ مشال خان کہیں دوردرازجانے کاارادہ نہیں رکھتیں، لاک ڈاؤن کے اختتام پر وہ اپنی دوست کے گھر جانے کاارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کی کمی بہت زیادہ محسوس کر رہی ہوں اور ہماری گپ شپ کو پھر سے شروع کرنے کیلئے انتظارنہیں کرسکتی۔

اداکارہ رباب ہاشم ترکی جانے کی منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا وہاں گزشتہ دورے کے دوران میری کچھ خوبصورت یادیں ہیں، موسم سرمامیں ان یادوں کو تازہ کرنا پسند کروں گی۔

گلوکار عذیرجسوال نے کہا میں پاکستان میں ہی پیسہ خرچ کروں گا، یہاں کئی ایسی جگہیں ہیں جہاں جانے کا تجربہ نہیں ہوا۔ معیشت بہتر بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے امت مسلمہ کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کی ہے۔ ماہرہ خان نے ٹویٹر پر کہا کہ سب کو میری طرف سے ماہ رمضان مبارک ہو، یہ مہینہ ہم سب پر رحمتیں نازل فرمائے، بالخصوص ان کے لیے جو اس وقت تکلیف میں ہیں۔

ہمایوں سعید نے بھی ٹویٹر پر دلکش تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میری طرف سے سب کو خوشیوں بھرا رمضان مبارک ہو، اللہ پاک ہم سب کو ہر طرح کے شیطانی شر سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے۔ عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر مدینہ شریف کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ رب کریم اس ماہ صیام میں پوری دنیا کو صحت اور خوشیوں سے بھر دے۔

اداکارہ نمرا خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج رات ہمارے لیے اس خوبصورت مہینے کی پہلی رات ہوگی، اس لیے آپ سب مجھے اور میرے شوہر کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا، اللہ پاک ماہ صیام کے صدقے ہم سب کو اس آزمائش سے نکالے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer