پی پی پی کی الیکشن تیاریاں تیز، 60 امیدواروں کے نام آصف زرداری کو پیش

پی پی پی کی الیکشن تیاریاں تیز، 60 امیدواروں کے نام آصف زرداری کو پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: پاکستان پیپلزپارٹی نےانتخابات کی تیاریاں تیزکردیں، پیپلزپارٹی کے60 امیدواروں کی فہرست آصف علی زرداری کوپیش، کےناموں کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹوزرداری کریں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: خواجہ سعد رفیق نے بڑا فیصلہ کرلیا، عمران خان کی نیندیں اُڑ گئیں

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق 2018 کے عام انتخابات کیلئے جہاں دوسری سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وہی پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن کی لیے تیاری تیز کردی۔  پیپلزپارٹی کے 60 امیدواروں کی فہرست آصف علی زرداری کوپیش کردی گئی۔

امیدواروں میں چودھری اعتزازاحسن، ثمینہ خالد گھر کی، نویدچودھری، اسراربٹ، اشرف بھٹی، چودھری اسلم گل، فیصل میرشامل ہیں۔ امجدجٹ، مصطفیٰ جٹ، جمیل منج، میاں شاہدعباس ، بیرسٹرعامرحسن، چودھری ظہیر،آصف ناگرہ، اورنگ زیب برکی، چودھری آصف شامل ہیں۔

پڑھنا مت بھولئے: نیب نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کوکل دوبارہ طلب کرلیا

اسی طرح عدنان سرورگورسی، شہبازمحمودبھٹی اورفائزہ ملک بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔ امیدواروں کےناموں کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹوزرداری کریں گے۔ بلاول پارٹی قیادت کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کریں گے۔