ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی روپے کو ایک اور پچھاڑ

ڈالر کی روپے کو ایک اور پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: ڈالر نے روپے کو تیزی سے بے قدر کرنا شروع کردیا۔ رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا۔ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید دس پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق 10 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 118 روپے چالیس پیسے سے بڑھ کر ایک سو اٹھارہ روپے پچاس پیسے کا ہوگیا ہے۔ شہر کی کاروباری برادری نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قدر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ اس سے ادائیگیوں کا توازن بری طرح متاثر ہوگا اور غیر ملکی قرضوں کا حجم بھی یکمشت بڑھ جائے گا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ ، عام آدمی بری طرح متاثر

 لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ڈالر کا مسلسل مہنگا ہونا تشویشناک ہے۔ اس سے درآمدی بل، صنعت کا خام مال مزید مہنگا ہوگا اور ملکی مصنوعات غیرملکی منڈیوں میں مہنگی ہوجائیں گی۔صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وفاقی حکومت، مالیاتی ادارے روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔