پولیس اور ڈینگی ملازمین میں تصادم، کوپر روڈ پر میدان جنگ کا منظر

 پولیس اور ڈینگی ملازمین میں تصادم، کوپر روڈ پر میدان جنگ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کو پر روڈ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب پولیس اور ڈینگی ملازمین آمنے سامنے آگئے، ڈنڈے اور اینٹیں چل گئیں جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال شروع کردیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق کوپر روڈ پر پنجاب اسمبلی کے باہر    پولیس اور ڈینگی ملازمین میں تصادم ہوا، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر اینٹیں برسائی گئیں ۔مشتعل ڈینگی مظاہرین نے پولیس تشد د کا غصہ سرکاری املاک اور گاڑیوں پر نکالا، شیشے توڑ دیئے ہیں, ٹائروں کو آگ لگا دی  ، پولیس کی حفاظتی جیکٹس کو بھی نذر آتش کردیا، رکاوٹیں ہٹا دیں.

مظاہرین کے احتجاج کے باعث کوپر روڈ پر ٹریفک جام ہوگئی ہے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیس اہلکار  واٹرکینن ،آنسو گیس کی مدد سے مظاہرین کو منتشر کررہے ہیں۔پولیس نے متعدد احتجاجی ملازمین گرفتار کرلیے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer