ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیر سید وارث شاہ کے 228ویں عرس کی تقریبات کا آج آخری روز

پیر سید وارث شاہ کے 228ویں عرس کی تقریبات کا آج آخری روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   پنجابی کے عظیم صوفی شاعر اور رومانوی داستان ہیر رانجھا کے خالق سید وارث شاہ کے 228 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے, عرس کے آخری روز ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد مزار پر حاضری دے رہی ہے۔

عرس کے موقع پر جنڈیالہ شیر خان میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھی دربار سید وارث شاہ پر حاضری دی، مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور کی ہدایات پر چیئرمین عرس مینجمنٹ کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں نذیر احمد کی زیر نگرانی انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

چیئرمین عرس مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق آج رات وارث شاہ کمپلیکس میں صوفی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ملک بھر سے نامور قوال اور صوفی گلوکار شرکت کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صوفی نائٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور زائرین کے لیے سیکیورٹی سمیت دیگر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔