ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نئی قیمتیں مقرر کردیں

 ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نئی قیمتیں مقرر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 3.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہونے کے بعد نئی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے لیے ہوگا۔